سولیا 26؍جون (ایس او نیوز) امارامونڈور نامی گاؤں میں ایک خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک ڈیری فارم میں کام کرنے والی خاتون جب اپنے گھر واپس لوٹ رہی تھی تو چار نوجوانوں پر مشتمل ایک ٹولی نے اس کا راستہ روکا اور اسے آٹو رکشہ میں بٹھاکر ایک ربر پلانٹیشن میں لے گئے۔ خاتون کی شکایت ہے کہ وہاں پر مبینہ طور پر ان چاروں نے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کی ہے۔
سولیا نے پولیس نے کیس درج کرلینے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔ چاروں ملزمین فرار بتائے جاتے ہیں۔